مکرمی! کالا پتھر جسے زبان عام میں سستی موت کانام دیاگیاہے پابندی کے باوجودبھی باآسانی ہردکان پہ صرف 20 روپے میں مل جاتاہے 2015 ء سے مارچ 2019 ء تک صرف شاہ جمال میں 23 سے زائد اموات کالاپتھر پینے کی وجہ سے ہوئی ہیں جبکہ درجنوں افراد کی زندگیاں بچائی گئی ہیں مگر حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے کالے پتھرکی فروخت کے حوالے سے مئوثر قانون وحکمت عملی نہ ہونے سے اس کی فروخت پہ قابو نہیں پایاجاسکا پتہ نہیں اور کتنے لوگ اس کانشانہ بنیں گے اور کتنی قیمتی زندگیاں اس کی بھینٹ چڑھیں گے۔حکومت کو اس کی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرکے جب تک پابند سلاسل نہیں کیاجاتا آئے روز اموات کانہ ختم ہونے والاسلسلہ جاری رہیگا۔ (میاں عاطف شہزاد،شاہ جمال)