مکرمی ! اسلام میں خود کشی کو حرام قرار دیا گیا ہے لیکن بزدل افراد خودکشیوں کر رہے ہیں۔ آئے دِن خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے خودکشی کرنے والوں میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے ہر طرف سے مایوس ہو کر انسان خودکشی پر مجبور ہو جاتا ہے آج کل خود کشی کرنے والے افراد کالا پتھر پی کر خود کشیاں کر رہے ہیں کالا پتھر پینے سے سانس کی نالی اور گلا بند ہوجاتا ہے اور طبعی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ جاں بحق ہو جاتا ہے۔ گلی محلوں بازاروں میں کالا پتھر آسانی سے مل جاتا ہے لہٰذا کالے پتھر کی فروخت پر فوری طور پر پاپندی لگائی جائے۔ (پرنس عنایت خان،ساہیوال)