کھٹمنڈو(صباح نیوز)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی وزیراعظم مودی کو اب نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی نے بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کے پی اولی کہتے ہیں کہ کالا پانی نیپال کا حصہ ہے ، ہم اپنی ایک انچ بھی زمین کسی کے قبضہ میں نہیں رہنے دیں گے ۔نیپال کے وزیر اعظم کے پی اولی نے کمیونسٹ پارٹی کے نیپال یوتھ ونگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالا پانی نیپال، بھارت اور تبت کے مابین ایک سہ فریقی مسئلہ ہے اور بھارت کو فوری طور پر وہاں سے اپنی فوج ہٹا لینی چاہیے ۔