لاہور(نامہ نگار)پولیس کالج چوہنگ میں ٹریفک وارڈنز کی کردارسازی،سماجی رویوں اور اخلاقیات پر درس دینے کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا،معروف ادکار سہیل احمدعزیزی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،اس موقع پر ایس پی ٹریفک صدر ڈویژن سردار آصف خاں،ایس پی ٹریفک سٹی ڈویژن آصف صدیق،ایس پی ہیڈکوارٹرز منصور ناجی،ڈی ایس پی لائسنسنگ امیتاز الرحمن اور تمام سرکل افسران، سیکٹر انچارجز،ڈیوٹی افسران اور 800سو سے زائد ٹریفک وارڈنز،لیڈی وارڈنز نے شرکت کی۔تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے ٹریفک وارڈنز میں موجو د خوبیوں اور خامیو ں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ان کا کہناتھا کہ ٹریفک وارڈنز ایک پڑھی لکھی فورس ہے اور 99فیصداہلکار ایماندار ہیں،مگرافسوس صرف ایک فیصد اہلکار محکمہ کی شرمندگی کا باعث بن رہے ہیں ۔روڈز پر ہمارا کردار پوری پولیس کی فورس کی نمائندگی کرتا ہے ،سٹی ٹریفک پولیس فورس کا چہرہ ہے ،جو چند ٹریفک وارڈنز کے رویوں کیوجہ سے خراب ہو رہا ہے ۔ہمیں ایسے عناصر کی نشاندہی کر تے ہوئے ان کی اصلاح کرنی چاہیے ۔