Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


آوارگی

جمعرات 28 مارچ 2024ء
پروفیسر تنویر صادق
دو سال پہلے کی بات ہے میں اپنے کمپیوٹر سے کھیل رہا تھا کہ کمپیوٹر پر ایک پیغام آیا۔ کوئی مجھ سے میرا حال پوچھ رہا تھا۔میں کہ ہر حال میں خوش رہنا جانتا ہوں ، چنانچہ اسی حوالے سے اسے اپنے خوش باش ہونے کا جوابی پیغام دے دیا۔ بات چیت شروع ہو گئی۔ آواز کچھ جانی پہچانی تھی مگر کوشش کے باوجود اس شخص کا سراغْ نہ پا سکا۔ اتفاق سے اس نے پوچھ لیا کہ مجھے پہچانا۔ میں نے ہنس کر بتایا کہ بھائی ستر سے زیادہ عمر ہو چکی ۔ رب العزت نے دماغ کی شکل
مزید پڑھیے


گورنر و صدور کے آئینی عہدے … مگر !

جمعرات 28 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
ہمارے ملک کی ایک عام روایت ہے ’’دھیان بٹانا‘‘ یا یہ کہہ لیں کہ یہ ایک عام مشغلہ بھی ہے۔ مطلب جب آپ کسی سنجیدہ مسئلے پر پھنسے ہوں تو آپ کے ماتحت عملہ یا افسران یا نچلا عملہ اُس مسئلے کا حل نکالنے کے بجائے آپ کا دھیان بٹانے کی کوشش کرے گا۔ آپ کسی میٹنگ میں بیٹھے ہیں تو بسا اوقات ایک آدھ آفیسر آپ کو ٹریک سے ہٹانے کے لیے کوئی ایسا چٹکلہ چھوڑ دے گا کہ ساری میٹنگ کشت زعفران بن جائے گی اور جس مقصد کے لیے آپ اکٹھے ہوئے ہوتے ہیں وہ مقصد ہی
مزید پڑھیے


الیکشن کا کاروبار اور کارپوریٹ ادارے……(2)

جمعرات 28 مارچ 2024ء
افتخار گیلانی
بھارت میں کمپنی ایکٹ کی رو سے ، کوئی کمپنی پچھلے تین مالی سالوں میں کمائے گئے اوسط منافع کا صرف 7.5% ہی سیاسی یا سماجی کاموں کیلئے عطیہ کرسکتی تھی۔ تاکہ کمپنی کے شئیر ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ ہوسکے اور کمپنی کے افسران ان کے خون پسینہ کی کمائی لٹاتے نہ پھریں۔ مثال کے طور پر، اگر کسی کمپنی نے تین سال کے لیے اوسطاً 100 روپے کا منافع کمایا، تو اسے چوتھے سال میں صرف 7.5 روپے عطیہ کرنے کی اجازت تھی۔ ٹیلی کام کمپنی بھارتی ایئرٹیل کے گوشوارہ کے مطابق مالی سال 2020-21 اور
مزید پڑھیے


جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کا رجحان

جمعرات 28 مارچ 2024ء
اداریہ
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد خان نے پنجاب کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کو پہلی پیشی پر ختم کیا جائے گا اور ایسی مقدمہ بازی شروع کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں ویڈیو لنک کے ذریعے شہادت قلم بند کرنے اور بحث سننے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایات بھی جاری کیں۔ اس میں شبہ نہیں کہ لاتعداد غیرضروری ،جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کی وجہ سے عدالتوں میںزیر التوا کیسزکے
مزید پڑھیے


نادرا سے لاکھوں پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری !

جمعرات 28 مارچ 2024ء
اداریہ
نادرا سے شہریوں کا ڈیٹا چوری سکینڈل کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 27لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کی ہے۔ نادرا کا شمار ملک کے ڈیجیٹل اداروں میں پہلے نمبر پر ہوتا ہے اور اس سے بھی مفر نہیں کہ نادرا کے قیام کے بعد شہریوں کو بڑے شہروں میں چوبیس گھنٹے شناختی کارڈ بنوانے اور دیگر سہولیات میسر آئی ہیں بلکہ دوسرے حکومتی ادارے بھی نادرا کے ڈیٹا بیس سے استفادہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کو بھی اپنی ہی معلومات میں ردوبدل کے لئے کٹھن اور ناقابل تردید شواہد پیش کرنا پڑتے ہیں تب
مزید پڑھیے


چینی انجینئروں پر خود کش حملہ

جمعرات 28 مارچ 2024ء
اداریہ
خیبر پختونخوا کے علاقے بشام میں چینی انجنیئروں کی گاڑی پر خود کش حملے میں ایک خاتون سمیت پانچ چینی باشندے اور ان کا پاکستانی ڈرائیور جاں بحق ہوگئے ہیں۔ چینی انجنیئروں پر حملے کی اب تک کسی گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ پاکستان اور چین دونوں نے اسے دہشتگردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ پاکستان نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے ۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وزیر داخملہ محسن نقوی چینی سفارت خانے پہنچے اور چینی سفیر سے قیمتی جانوں کے جانے پر افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے اعلیٰ سطح
مزید پڑھیے


سکھوں کے قتل میں کشمیریوں کو ملوث کرنے کی بھارتی سازش

بدھ 27 مارچ 2024ء
ریاض احمد چودھری
بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور کشمیریوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کے لیے اپنے ہی دہشتگردوں سے اپنے ہی اہم مقامات پر کئی حملے کرا کے اسے پاکستان کی ایما پر کشمیریوں کی کارروائی قرار دیتا رہا ہے۔ بھارت نے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو بدنام کرنے اور اسے دہشت گردی کا رنگ دینے کیلئے چٹی سنگھ پورہ جیسے قتل عام کرائے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبوں میں ناکام رہا۔کشمیر میں 24برس قبل پیش آنے والے چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کے مجرم بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا دنہیں دی گئی اور وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ بھارتی فوجیوںنے
مزید پڑھیے


مسائل کے پیچیدہ جال سے نمٹتا بلوچستان

بدھ 27 مارچ 2024ء
قادر خان یوسف زئی
بلوچستان میں افغانستان اور بھارت کی پاکستان میں مداخلت ایک پیچیدہ جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی عکاس ہے جس کے دور رس اثرات ہیں۔ افغانستان، جہاں اب افغان طالبان کی حکومت ہے ،وہاں مختلف عسکریت پسند گروپ پڑوسی ملک پاکستان میں حملے کرنے کے لیے منظم پناہ حاصل کئے ہوئے ہیں۔سابق بھارت نواز کابل انتظامیہ میں اقتدار کی تبدیلی کے باوجود بادی النظر افغان طالبان کی حکمت عملی میں بھی کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے اوراپنی سرحدوں کے اندر پاکستان مخالف عناصر کی مسلسل حمایت کے بارے میں ریاست کے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔بلوچستان میں بھارت کی مداخلت
مزید پڑھیے


ریکوڈک سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

بدھ 27 مارچ 2024ء
اشرف شریف
ایسی بہت سی کہانیاں بچپن میں پڑھنے کا موقع ملا جن میں خزانے کی تلاش ہوتی یا کوئی مہربان پری خزانے کا پتہ بتا دیتی۔ایسا خزانہ کبھی ملا تو نہیں لیکن یقین ہے کہ پاکستان کی زمین خزانوں سے بھری ہوئی ہے۔پہلا خزانہ تو یہی ہے کہ یہاں کی زمینیں سال میں کئی بار فصلیں اگاتی ہیں جنہیں بیچ کر دولت کمائی جا سکتی ہے، دوسرا خزانہ معدنیات ہیں ۔ستم یہ کہ پسماندہ ٹیکنالوجی ، لالچی افسر شاہی اور عاقبت نا اندیش سیاسی اشرافیہ معدنیات کو نکالنے کے قابل نہیں۔بھلا ہو مسلح افواج کی قیادت کا جس نے ماضی
مزید پڑھیے


زکوٰۃ کی ادائیگی ، دو غلط فہمیاں اور حل

بدھ 27 مارچ 2024ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
ایک روز اس نظام کی بساط لپیٹ دی جائے گی یہ ناتمام کائنات اپنی تکمیل کو پہنچے گی۔یہ مضبوطی سے ایستادہ پہاڑ روئی کے گالوں کی طرح اُڑتے پھریں گے۔ اُس روز کامیابی اور فلاح کی ضمانت صرف اُسی کے لیے ہے جواس کائنات کو تخلیق کرنے والے کے نظام پہ کھڑارہا۔ وہ نظام جو اس زمین وآسمان کے تنہا خالق نے نبی ِآخرالزماںﷺ کے ذریعے مکمل کردیا ہے۔ اب تا حشر زمانے کی فلاح اسی دین اور اسی نظام میں ہے۔ اب جس کو روشنی درکار ہے اُسے اسی چراغ سے اپنا راستہ متعین کرنا ہو گا۔ ایک بنیادی فلاحی
مزید پڑھیے


راگنی کی کھوج میں

بدھ 27 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
نجیبہ عارف کی آپ بیتی کو میں نے ابھی گزرے سرما کی راتوں میں پڑھا اور بہت دنوں تک اس کی گرفت میں رہی۔ کتاب انتہائی دلچسپ ہے۔اس کی نثر بہت طاقتور ہے۔زندگی کی بہت سی ان کہی حقیقتوں کو اور روح میں سر اٹھاتے سوالوں کو جس سچائی اور قادر الکلامی سے انہوں نے سچ سچ بیان کیا ہے وہ بہت پر اثر ہے۔ اس کتاب کی بنیادی طور پر دو سطحیں ہیں، ایک تو اس کی اوپری سطح ہے، جس میں تحریر کا جمالیاتی اور تخلیقی حسن ہے اور وہ کشش جو ایسی آپ بیتی میں ہوتی جسے لکھنے
مزید پڑھیے


الیکشن کا کاروبار اور کارپوریٹ ادارے

بدھ 27 مارچ 2024ء
افتخار گیلانی
پارلیمانی جمہوریت کی داغ بیل ڈالنے والوں کے خواب و خیال میں نہ رہا ہوگا، کہ اس نظام کا اہم ستون یعنی الیکشن جنوبی ایشیا میں خاص طور پر کاروبار کا روپ دھار کرکے بلیک مارکیٹ سے زیادہ وسیع اور دست غیب سے بھی زیادہ طلسماتی بن سکتا ہے۔ مجھے یاد ہے کہ جب بھارت میں الیکشن کمیشن نے پارلیمانی انتخابات لڑنے والے امیدواروں کیلئے خرچہ کرنے کی حد کو 75لاکھ اور بڑے حلقوں میں 95لاکھ کی، تو ایک دن میں نے دارلحکومت دہلی میں اپنے حلقہ جنوبی دہلی کا دورہ کرکے معلوم کرنے کی کوشش کی ، کہ ایک
مزید پڑھیے


قومی بچت سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

بدھ 27 مارچ 2024ء
اداریہ
ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس سلسلہ میں جاری اعلامیہ کے مطابق بہبود سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24بیسز اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60فیصد کر دی گئی ۔اسی طرح سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس منافع کی شرح 15.80 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ شہدا فیملی ویلفیئر اکائونٹس، شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میںبھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ عوام کو سرمایہ کاری کیجانب راغب کر نے کے لئے حکومت کی منافع بخش بچت سکیمیں بڑی اہمیت رکھتی
مزید پڑھیے


قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مافیاز

بدھ 27 مارچ 2024ء
اداریہ
وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹیکس نادہندگان و ٹیکس چوروں کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی راہ میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی کے قیام کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس میں کہنا تھا کہ ملک معاشی مشکلات کا شکار ہے اور مافیاز ملی بھگت سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ صورتحال یہ ہے کہ اب جبکہ جناب وزیر اعظم کو خود اس حقیقت کا ادراک ہو گیا ہے کہ
مزید پڑھیے


غزہ: سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

بدھ 27 مارچ 2024ء
اداریہ
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری جنگ بندی اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن اور اسرائیل کے حق میں سابق قراردادوں کو ویتو کرنے والا امریکہ ووٹنگ میں شریک نہ ہوا۔سلامتی کونسل کے بقیہ 14 ارکان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔جنگ بندی کی قرار داد سلامتی کونسل کے 10 منتخب ارکان نے پیش کی۔ اس قرار داد کو سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور عالمی برادری کس قدر اہمیت دیتی ہے اس کا اندازہ اس امر سے کیا جا
مزید پڑھیے