Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


عوامی حمایت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ!

اتوار 03 مارچ 2024ء
فیصل مسعود
بات ان دو احمق وی لاگرز کی نہیں، خود کو جو سابقہ فوجی قرار دیتے ہیں۔ شیر افضل خان مروت نے بجا طور جنہیں ’رانگ نمبرز‘ کہہ کر پکارا ہے۔ فکر مندی ہمیں کروڑوںہم وطنوں کی بے چینی اوران کے طرزِ فکر میں برپا ہونے والی جوہری تبدیلی سے متعلق ہے۔ ان دو وی لاگرز اور ان جیسوں کی مغلظات کی پشت پناہی اور حوصلہ افزائی پہلے بھی ہوتی تھی، ضرور سرحد پار سے اب بھی ہوتی ہو گی۔تاہم یہ کہنا کہ ان جیسوں کے دیکھنے اور سننے والوں میں محض بھارتی اور ’ملک دشمن‘ ہی شامل ہیں
مزید پڑھیے


کھیل بچوں کا ہوا…

اتوار 03 مارچ 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
بالعموم کہاجاتا ہے کہ:’ہر فنکار کے اندر ایک بچہ موجود ہوتا ہے ۔‘ شادی کے دو ہی سالوں میں ہم نے بچوں کا وہ کوٹا پورا کر لیا جسے عام اصطلاح میں ’خوشحال گھرانا‘ کہا جاتا ہے۔ اسی زمانے میں ابتر ملکی صورتِ حال کے پیشِ نظر ہم نے اس سرکاری سلوگن کا بھی اس طرح مذاق اڑایا تھا کہ : آج کے دور میں دو بچے’’ٹل‘‘ جائیں تو ہیں اچھے! لیکن دو بچوں والا سنگِ میل عبور کرتے ہی فہمائشیں، فرمائشیں، آزمائشیں آنے لگیں کہ شاباش! ہمت نہ ہارنا… لگے رہو مُنا بھائی… گھر بھرا ہی اچھا لگتا ہے
مزید پڑھیے


عوام کی نمائندگی کا حق!

هفته 02 مارچ 2024ء
ایم ڈی طاہر جرال
29 فروری 2024ء کے دن 302 ممبران نے قومی اسمبلی میں بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھا لیا۔ جیسے ہی اجلاس شروع ہوا سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا پلیز آرڈر ان دی ہاوس، لیکن شور شرابہ، نعرہ بازی، ہلڑ بازی سے اس اجلاس کا آغاز ہوا۔ راجہ پرویز اشرف سپیکر قومی اسمبلی نے جو کہ حالیہ الیکشن میں ممبر قومی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں انہوں نے اپنا نام لے کر حلف اٹھا لیا باقی ارکان، نے بھی ان کے ساتھ حلف اٹھا یا، یہ پاکستان کی واحد اسمبلی ہے جس کے انتخابات گو مگوں کا
مزید پڑھیے


بونا پارٹ ازم

هفته 02 مارچ 2024ء
نعیم قاسم
بونا پارٹ ازم کسی بھی سول یا ملٹری ڈکٹیٹر کے آمرانہ طرز حکومت کو کہا جاتا ہے جس میں اس نے اپنے شخصی اقدامات کے تحفظ کے لیے مصنوعی اور بے اختیار جمہوری ادارے قائم کئے ہوتے ہیں پاکستان میں شخصی سول یا ملٹری ڈکٹیٹرشپ قائم کرنا اب تھوڑا مشکل ہو گیا ہے تو اس کی جگہ اولیگارگی نے لے لی ہے جس میں بونا پارٹ کے تابع چند طاقتور عناصر کا گروہ مل کر ہائبرڈ رجیم قائم کر لیتا ہے اور اس ہائبرڈ رجیم کا واحد مقصد سٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے اپنے ذاتی، گروہی، طبقاتی اور اداراتی
مزید پڑھیے


پاکستانی جعلی کرنسی کا بھارتی نیٹ ورک بے نقاب!

هفته 02 مارچ 2024ء
ریاض احمد چودھری
متحدہ عرب امارات میں پاکستانی جعلی کرنسی کا نیٹ ورک بے نقاب ہوا ہے جس کے تانے بانے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے ملتے ہیں۔ یہ جعلی کرنسی نوٹ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے مختلف قسم کے سامان میں چھپا کر دبئی اور دیگر ریاستوں میں منتقل کردیئے جاتے ہیں۔ جہاں سے یہ کرنسی پاکستان میں سامان لے کر آنے اور جانے والے افراد کو سپلائی کردی جاتی ہے۔ اس ضمن میں دبئی سے ملنے والی معلومات کی روشنی میں پاکستان میں اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ اس
مزید پڑھیے


اچھرہ واقعہ

هفته 02 مارچ 2024ء
علی احمد ڈھلوں
اچھرہ میں گزشتہ دنوں جو واقعہ ہوا، اُس سے کون باخبر نہیں، دل تو چاہا کہ اس پر کچھ نہ لکھوں… کیوں کہ پاکستان میں ایسے واقعات پر اب افسوس اور خاموشی ہی بہتر ہوتی ہے۔ اور ہم دو چار مہینوں بعد ایسی حرکات کر نے کے اس قدر عادی ہوچکے ہیں کہ اگر کہیں واقعہ نہ بھی ہو رہا ہو تو ہم اُسے خود کری ایٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ خیر اس پر تو بعد میں بات کرتے ہیں مگر سب سے پہلے اچھرہ واقعہ کا ذکر کر لیں … آپ یقین مانیں میں نے جو ویڈیوز دیکھیں
مزید پڑھیے


عوام اب کالی دال نہیں کھائے گی!

هفته 02 مارچ 2024ء
مریم ارشد
عوام کے اقتصادی اور معاشی پریشانیوں کا فوری حل تو شاید کسی بھی حکومت کے پاس نہیں۔ سیاست دان کہہ رہے ہیں مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔ ظاہر ہے سب سے اوکھا کام مہنگائی پر قابو پانا ہے۔ لوگ گیس کے بلوں سے بلبلا اْٹھے ہیں۔ دو دن پہلے میں ایک نجی ہسپتال اپنے چیک اپ کے لیے گئی۔ واپسی پر اپنی کار کے انتظار میں داخلی دروازے پر میں گارڈ سے درخواست کر کے اس کی کرسی پر بیٹھی تو کہنے لگا: ’’میڈم! حکومت کب ہمارے بارے میں سوچے گی؟ مہنگائی نے ہماری کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
مزید پڑھیے


قومی اسمبلی کا ایک دن قوم کو کتنے میں پڑتا ہے؟

هفته 02 مارچ 2024ء
آصف محمود
نئی قومی اسمبلی وجود میں آ چکی ہے۔ اس کے پہلے اجلاس کا ماحول دیکھا تو کرامزن کے ناول کا وہ چرواہا یاد آ گیا جو آتش فشاں پر بیٹھ کر بانسری بجا رہا تھا۔میں نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ قومی اسمبلی کے ماحول سے لطف اندوز ہونے والوں کو کیا یہ معلوم ہے کہ قومی اسمبلی کا ایک دن قوم کوقریب آٹھ سو لاکھ میں پڑتا ہے؟ کچھ نے حیرت کا اظہار کیا ، بعض نے اپنے تئیں تصحیح فرمانے کی کوشش کی کہ شایدیہ رقم آٹھ لاکھ ہے جو غلطی سے آٹھ سو لاکھ لکھ دی
مزید پڑھیے


گوادر آفت زدہ کیوں؟

هفته 02 مارچ 2024ء
اداریہ
گوادر میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی کے بعد پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مختلف علاقوں میں میڈیکل کیمپس‘ راشن کی ترسیل و دیگر امدادی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے گوادرکو حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد تشویشناک صورتحال کے باعث آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ گوادر کے بارے میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے اور حکومتی حلقوں کی جانب سے عرصہ سے کی جانے والی سرمایہ کاری رہی ہے لیکن حیرت ہے کہ حالیہ بارشوں کے ایک سپیل نے ان
مزید پڑھیے


پٹرول کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ!

هفته 02 مارچ 2024ء
اداریہ
نگران حکومت نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں پٹرول کی قیمت میں 4روپے 13پیسے کے اضافے کی منظوری دیدی ہے۔ نگران حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عوام پر پٹرول بم گرانا شروع کر دیے تھے۔ یہ بھی پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا کہ 15ستمبر 2023ء کو نگران حکومت نے پٹرول کی قیمت میں یکمشت 26.2روپے کا ظالمانہ اضافہ کیااور پٹرول 330روپے میں فروخت ہوتا رہا۔ حکومت قیمتوں کے تعین کا جواز بین الاقوامی منڈی میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتاتی ہے جو عوام سے کھلے فراڈ کے مترادف ہے کیونکہ ماضی میں پٹرول
مزید پڑھیے


فاقہ زدہ فلسطینیوں پر حملے

هفته 02 مارچ 2024ء
اداریہ
غزہ میں اسرائیل نے غذائی امداد کے لئے قطار میں لگے فلسطینیوں پر حملہ کر کے ایک سو چار افراد کو شہید کر دیا ہے۔غزہ میں خوراک کی قلت اس حد تک تشویشناک ہو چکی ہے کہ چھ بچے بھوک سے جاںبحق ہوگئے ہیں۔بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق امریکہ نے اسرائیل سے اس واقعہ کی وضاحت طلب کر لی ہے۔غزہ کی صورتحال عالمی بے حسی کے باعث ایک بڑی تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے۔اقوام متحدہ اور مسلم ممالک کی بارہا اپیلوں اور جنوبی افریقہ سمیت انصاف پسند ریاستوں کی کوششوں کے باوجود تنازع ختم کرنے کی ابتدائی کوششیں کامیاب
مزید پڑھیے


سیاست عبادت ہے؟

جمعه 01 مارچ 2024ء
احمد جمال نظامی
سیاست کو عبادت کہا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں ہونے والی سیاست کیا عبادت ہے؟ بانی پاکستان کی رحلت کے بعد جو کچھ ہوا سو ہوا، گزشتہ تقریباً تین سال سے عبادت کی سیاست کے نام پر ہونے والے تماشوں نے ملک و ملت کو تہہ و بالا کر کے رکھ دیا ہے، اوپر سے ستم بالائے ستم عام انتخابات سے وابستہ توقعات 8 فروری کو ہی دم توڑ گئیں۔ کہنے والے ان انتخابات کو ملکی تاریخ کے متنازعہ ترین انتخابات قرار دے رہے ہیں۔ خدا کی پناہ خود ن لیگ کے بیشتر ذمہ داران بانگ دہل کہہ رہے ہیں
مزید پڑھیے


مستنصر حسین تارڑ: تخلیق کا بہتا دریا!

جمعه 01 مارچ 2024ء
سعدیہ قریشی
آج یکم مارچ ہمارے محبوب لکھاری اور اردو ادب کے قد آورنثر نگار جناب مستنصر حسین تارڑ کا جنم دن ہے۔گاہے حیرت ہوتی ہے کہ تارڑ صاحب نے اپنی زندگی میں کئی متنوع کردار کس کامیابی سے نبھائے۔ ٹی وی پرسن کی حیثیت سے انہوں نے ٹی وی میزبانی کے ایک نئے ذائقے سے پاکستانی قوم کو متعارف کرایا جس کا آج تک کوئی ثانی نہیں۔ مستنصر حسین تارڑ ان گنے چنے ادیبوں میں شامل ہیں جو جتنا اچھا لکھتے ہیں اتنا ہی اچھا بولتے ہیں۔ پاکستان کے لاکھوں لوگ ان کی آواز سے اتنی ہی
مزید پڑھیے


پچاسی سال کا تارڑ

جمعه 01 مارچ 2024ء
ڈاکٹر اشفاق احمد ورک
یہ فیصلہ تو بعد میں ہوتا رہے گا کہ اَسّی کی دہائی کا یہ درمیانہ سا ہندسہ ’پچاسی‘ گلاس اور گلاسی کی طرح پچاس کا اسمِ تصغیر ہے یا چوراسی کا بڑا بھائی؟اتنا سب جانتے ہیں کہ یہ مسٹر پچاسی، صدی کی دہلیز سے پندرہ ہاتھ دور کھڑا وہ بے فکر، فگر ہے جو نہ تو نائنٹی نروس کی دہشت میں مبتلا ہے، نہ صدی کی محبت میں دیوانہ وار بھاگ رہا ہے بلکہ اکاسی تا نواسی در آنے والی سی سی کی تکرار میں ’سین‘ کی سرسراہٹ کا مزہ لے رہا ہوتا ہے۔ لالہ بسمل کے بقول: اس کا جو
مزید پڑھیے


ناکام ریاست یا آپکی سیاست

جمعه 01 مارچ 2024ء
شاہد رند
پاکستان میں سیاست ہر دور میں تقسیم نظر آتی رہی ہے۔ اب انتخابات کے بعد حکومت اور اپوزیشن کی بھی تقسیم ہوچکی ہے۔ بظاہر دو بڑی جماعتیں ن لیگ اورپیپلزپارٹی، ق لیگ ایم کیو ایم ،بی اے پی اور استحکام پاکستان پارٹی کو ملا کرحکومت بنا رہی ہیں جبکہ اپوزیشن میں سنی اتحاد کونسل (حمایت یافتہ پی ٹی آئی) جے یو آئی ف، بلوچ و پشتون قوم پرست ہیں ۔حکومت اور اپوزیشن کی جماعتوں کو انتخابی نتائج پر تحفظات ہیں۔ سیاسی روٹھنا اور منانا بھی چل رہا ہے۔ حال ہی میں حکومتی اتحاد کو لگا کہ حکومت
مزید پڑھیے