Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا اعزاز

جمعرات 18 اپریل 2024ء
اداریہ
جامعات کی عالمی درجہ بندی کرنے والے عالمی ادارے کیو ایس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کو مضامین کی بنیاد پر جاری رینکنگ میں دنیا کی بہترین 100جامعات میں شامل کر لیا ہے۔ کیو ایس کی حالیہ تازہ ترین جاری رینکنگ 2024ء کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد نے الہیات و مذہبی علوم (اسلامک سٹڈیز )میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور بہترین جامعات کی فہرست میں شامل ہوئی۔ ریاضی اور طبیعات میں بھی یونیورسٹی کو بالترتیب 351-400اور 601-640کا درجہ ملا ہے جو ایک اعزاز ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر 237سرکاری و نجی یونیورسٹیاں ہیں،
مزید پڑھیے


بھارت کی خطہ کی تھانیداری کی خواہش!

جمعرات 18 اپریل 2024ء
اداریہ
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اندرونی انتشار کے ساتھ بھارت کے دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بھی شدیر متاثر ہوئے ہیں۔ بھارت کی پالیسیاں اور خواہش خطے کا تھانیدار بنے کی رہی ہے۔ بھارت عسکری قوت کے بل بوتے پر خطے کے کمزور ممالک کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش اور ان کا استحصال کرتا رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ کمزور پڑوسیوں ممالک عوام ہمیشہ بھارت سے مایوس اور بے زار رہے ہیں۔جس کی بہترین مثال بنگلا دیش کی ہے، جہاں عوام میں بھارت کے خلاف غم وغصہ میں اضافہ ہو رہا ہے تو مالدیپ میں بھارت
مزید پڑھیے


کور کمانڈرز کانفرنس :پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہار

جمعرات 18 اپریل 2024ء
اداریہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی زیرصدارت 264 ویں کور کمانڈر ز کانفرنس منعقد ہوئی۔آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی دہشتگردوں کو کسی بھی جگہ سے فعال نہ ہونے دیں۔مسلح افواج پاکستان سے دہشتگردی کے اس خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔کورکمانڈرزکانفرنس نے مسلح افواج کی حوصلہ شکنی کے لیے بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مہم پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات لگاناایک وتیرہ بن چکا ہے‘ ان بے بنیاد الزامات کا مقصد عوام اور پاکستان
مزید پڑھیے


ایران اسرائیل تنازع: اگلامرحلہ کیا ہوگا؟

بدھ 17 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
آج کاکالم لکھنے سے پہلے واٹس ایپ چیٹ پرانڈین امورپر اتھارٹی اور ہمارے ساتھ کالم نگار محترم افتخار گیلانی صاحب سے ڈسکشن چلتی رہی۔ گیلانی صاحب میرے لئے بھائیوں کی طرح محترم ہیں، ان کی تحریریں میں ہمیشہ بڑی دلچسپی سے پڑھتا ہوں ، بھارتی سیاست اور پاور پالیٹکس کی اِن سائیڈ سمجھنے کے لئے جناب افتخار گیلانی کے کالموں سے بڑھ کر معاونت کسی اور چیز سے نہیں ملی۔ افتخار گیلانی صاحب نے گفتگو میں ایک اہم نکتہ اٹھایا کہ جس طرح 1973کی جنگ رمضان (یوم کِپور)میں مصری، شامی مشترکہ افواج نے حملہ کر
مزید پڑھیے


نو منتخب امیر اور جماعت اسلامی

بدھ 17 اپریل 2024ء
نعیم اللہ خان
حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی میں اپنی 25سالہ طویل اور مسلسل جدوجہد کے نتیجہ میں مرکزی امیر منتخب ہوئے ہیں ۔ انہوں نے جماعت اسلامی کو شہر قائد کی قومی سیاست میں اس کا کھویا ہوا مقام دلانے میں اہم کردار اداکیا ،وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کے سیاسی ''گروز''کی موجودگی کسی حد تک اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوانے میں کامیاب رہے،جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت سے قبل 1998ء سے2000ء تک وہ دو سال اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ رہے، نظامت اعلیٰ سے پہلے وہ اسلامی جمعیت طلبہ میں اہم عہدوں پر فائز رہے ان
مزید پڑھیے


گورنر پنجاب ایک نظر اِدھر بھی

بدھ 17 اپریل 2024ء
مظہر لاشاری
علم ایک ایسی دولت ہے جو نہ تو کبھی کم ہوتی ہے اور نہ ہی چوری ہو سکتی ہے۔ حضرت علی بن ابی طالب ؓ علم کا دروازہ تھے اور حضور اقدس ؐ علم کے شہر تھے۔ علم کے بارے میں اِس سے بڑی فضلیت کوئی اور ہو نہیں سکتی اور پھر اگر علم کے ساتھ عمل ہو تو وہ سونے پر سہاگہ کی مانند ہو جاتا ہے، علم بغیر عمل کے کچھ بھی نہیں بلکہ ایسا پانی ہے کہ جس سے فائدہ نہیں بلکہ نقصان کا اندیشہ پیدا ہو جاتا ہے علم اور عمل لازم و ملزوم
مزید پڑھیے


’’احتیاط لازم رہے ۔۔۔‘‘

بدھ 17 اپریل 2024ء
احسان الرحمٰن
نومبر 2019کی بات ہے ،اسلام آباد کی شہ رگ کشمیر ہائی وے ٹریفک کے لئے بند تھی مولانا فضل الرحمٰن کے عقیدت مندوں نے ڈیرے ڈالررکھے تھے ،گھنے درختوں کے نیچے جمعیت علمائے اسلام کے سادہ مزاج باشرع کارکنوں کا ٹھکانہ تھا۔ملک بھر سے جمعیت کے کارکن اپنے قائد کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے یہاں آئے تھے اسی شاہرا ہ پر ایک پیدل برج کو اسٹیج بنا لیا گیا تھا ۔مولانا فضل الرحمٰن اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے قائد اس اسٹیج سے حکومت ِوقت کو للکارتے ، خطابت کے جوہر دکھاتے، کارکنوں کا لہو گرماتے ،نوید سناتے کہ
مزید پڑھیے


اے بسا کہ آرزو!

بدھ 17 اپریل 2024ء
محمد صغیر قمر
مشرق وسطیٰ میں صلیبی جنگ میں نئی شدت آ چکی ہے ۔وہ لڑائی جو امریکہ نے نائن الیون کے بعد افغانستان میں شروع کی تھی اور جسے بعد میں عراق تک وسعت دے دی گئی ‘ اب امریکی گماشتے اسرائیل کے ذریعے وہ جنگ باقی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے ۔گزشتہ چھ ماہ کے دوران پینتیس ہزاربے گناہ فلسطینی شہری اس جنگ کا لقمہ بن چکے ہیں‘ہزاروں زخمی ہیں‘شہر ‘قصبے اور دیہات ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے ۔اسرائیل کی اس ننگی جارحیت میں امریکہ بھی عریاں ہو کر سامنے آ گیا ہے ‘لیکن کسی کی مجال
مزید پڑھیے


ریکوڈک اور سانحہ نوشکی

بدھ 17 اپریل 2024ء
سعدیہ قریشی
ریکوڈک بلوچستان کے ضلع چاغی میں ایک مقام ہے جسے مقامی زبان میں رکو دک کہا جاتا ہے جس کا مطلب ریت کی چوٹی ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ریت کی چوٹی کے نیچے قدرت نے سونے اور تانبے کے بیش قیمت خزانے چھپا رکھے۔کئی برس سے یہی ہوتا ہے کہ ریکوڈک منصوبے کا شور اٹھتا ہے ،اس سے وابستہ روشن مستقبل کے امکانات پر خبریں آنے لگتی ہیں ،کچھ ہلچل اور سرگرمی ہوتی ہے۔ اس کے بعد پھر خاموشی کا ایک طویل وقفہ آتا ہے پھر ہمارے ہاں راوی بس
مزید پڑھیے


بھارتی جمہوریت اور انتخابات کا مثبت پاکستانی کنکشن

بدھ 17 اپریل 2024ء
افتخار گیلانی
گو کہ پاکستان میں تو خود جمہوریت اور انتخابات کا سسٹم ستر سال گذرنے کے باوجود مضبوطی کے ساتھ پٹری پر جم نہیں پار ہاہے، مگر شاید کم افراد کو پتہ ہوگا کہ بھارت ،اپنی جمہوریت کی بنیاد یعنی آئین اور پھر انتخابات میں استعمال ہونے والی ایک اہم چیز ،کیلئے پاکستان کا مرہون منت ہے۔ دسمبر 1946کو جب متحدہ ہندوستان کی آئین ساز اسمبلی وجود میں آئی، تو بھارتی آئین کے خالق معروف دلت رہنما ڈاکٹربھیم رائوامبیڈکر ممبئی سے انتخابات ہار گئے تھے ۔ان کو ہروانے میں سردار ولبھ بائی پٹیل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔مگر ایک
مزید پڑھیے


ایرانی حملہ :کیا سب کچھ بدل جائے گا؟

منگل 16 اپریل 2024ء
محمد عامر خاکوانی
سوال ایک ہی ہے کہ کیا اسرائیل پر ایرانی حملہ پورے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کر کے رکھ دے گا، کیا خطہ ایک بڑی خوفناک جنگ کی طرف جا رہا ہے یا پس پردہ کوششیں روک تھام کر ادیں گی ؟ اس سے پہلے دو بنیادی نکات تسلیم کرنا پڑیں گے۔ یہ کہ جارحیت اسرائیل نے کی اور اس نے ایران کو اس بھڑکتی جنگ میں کھینچنے کی کوشش کی ۔ اسرائیل غزہ میں جو قیامت ڈھا رہا ہے، اس کے بعد مزید مظالم، سنگدلی اور بربریت کی گنجائش نہیں رہی۔ اس
مزید پڑھیے


مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی آئین دفن کر دیا

منگل 16 اپریل 2024ء
ریاض احمد چودھری
نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کا وجود آئین کے تحفظ کے لئے عمل میں آیا ہے۔ الائنس آئین کو دفن نہیں ہونے دے گا۔انڈیا الائنس کو آئین کے تحفظ کے لئے بنایا گیا مجھے ڈر ہے کہ آئین کہیں ختم نہ ہوجائے۔یہاں بھی روس اور چین کی طرح راج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن انڈیا الائنس ایسا نہیں ہونے دے گا۔ بھارت کی حکومت نے پانچ اگست 2019ء کو کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کر کے اسے وفاق کے زیرِ انتظام علاقہ قرار
مزید پڑھیے


پاکستان میں غربت کا خاتمہ

منگل 16 اپریل 2024ء
ظہور دھریجہ
عید کے دوسرے دن مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں دلخراش سانحہ رونما ہوا، غربت سے تنگ آکر ایک شخص نے اپنے سات بچوں اور بیوی کو قتل کر دیا، یہ واقعہ پاکستان کی اقتصادی پالیسی بنانے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، علی پور کے غریب گھرانے کا کسی کو فکر نہیں، حکومت نے بھی نوٹس نہیں لیا اور میڈیا کا کردار بھی ایک سوال ہے، علی پور میں جس سے بھی پوچھا اُس نے سانحہ کا باعث غربت اور بیروزگاری کو قرار دیا، پاکستان میں چہرے تبدیل ہوتے آرہے ہیں، نوازشریف دور میں اسحاق ڈار وزیر خزانہ تھے
مزید پڑھیے


نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کو چیلنجز کا سامنا

منگل 16 اپریل 2024ء
قادر خان یوسف زئی
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ دہشت گرد کاروائیوں سے متاثر ہے ۔ کالعدم تنظیموں نے ملک میں بے امنی و خوف و ہراس کی ایسی فضا پیدا کی جس وجہ سے مخصوص قوتوں نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ اسرائیل کی جانب سے ایران کے سفارت خانے کو ملک شام میں نشانہ بنانے کا عمل، ایران کے لئے واضح چیلنج تھا کہ وہ اسرائیلی اقدام کا بھرپور جواب دیتا ہے یا نہیں بالآخر ایران نے اسرائیل پر 200سے زائد ڈرون حملے کردیئے اور اس کی جنگجو تنظیموں نے بھی اسرائیلی مفادات کو زک پہنچائی ۔
مزید پڑھیے


ایران کی اسرائیل کے خلاف کارروائی

منگل 16 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
7اکتوبر 2023ء کو فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل میں حملے کیے اور کم از کم 13سو اسرائیلیوں کو ہلاک کرکے ڈھائی سو کے قریب کو اغوا کیا۔ جس میں سے کچھ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوگئے ، کچھ کو آزاد کر دیا گیا، جبکہ ابھی بھی 130اسرائیلی شہری حماس کے قبضے میں ہیں۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطین کے شہر غزہ کو تہس نہس کر دیا۔ 33ہزار فلسطینی بچوں، بڑوں اور بوڑھوں کو شہید کیا، اور لاکھوں افراد کو زخمی کیا۔ اور لبنان ہو، یمن ہو یا ایران ہو، جو ملک بھی اس لڑائی میں آیا اسرائیل نے
مزید پڑھیے