Common frontend top








کالم


آج کے کالم 

  


کالم آرکیو


نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کو چیلنجز کا سامنا

منگل 16 اپریل 2024ء
قادر خان یوسف زئی
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو سب سے زیادہ دہشت گرد کاروائیوں سے متاثر ہے ۔ کالعدم تنظیموں نے ملک میں بے امنی و خوف و ہراس کی ایسی فضا پیدا کی جس وجہ سے مخصوص قوتوں نے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ اسرائیل کی جانب سے ایران کے سفارت خانے کو ملک شام میں نشانہ بنانے کا عمل، ایران کے لئے واضح چیلنج تھا کہ وہ اسرائیلی اقدام کا بھرپور جواب دیتا ہے یا نہیں بالآخر ایران نے اسرائیل پر 200سے زائد ڈرون حملے کردیئے اور اس کی جنگجو تنظیموں نے بھی اسرائیلی مفادات کو زک پہنچائی ۔
مزید پڑھیے


ایران کی اسرائیل کے خلاف کارروائی

منگل 16 اپریل 2024ء
علی احمد ڈھلوں
7اکتوبر 2023ء کو فلسطینی تنظیم حماس نے اسرائیل میں حملے کیے اور کم از کم 13سو اسرائیلیوں کو ہلاک کرکے ڈھائی سو کے قریب کو اغوا کیا۔ جس میں سے کچھ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہوگئے ، کچھ کو آزاد کر دیا گیا، جبکہ ابھی بھی 130اسرائیلی شہری حماس کے قبضے میں ہیں۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطین کے شہر غزہ کو تہس نہس کر دیا۔ 33ہزار فلسطینی بچوں، بڑوں اور بوڑھوں کو شہید کیا، اور لاکھوں افراد کو زخمی کیا۔ اور لبنان ہو، یمن ہو یا ایران ہو، جو ملک بھی اس لڑائی میں آیا اسرائیل نے
مزید پڑھیے


کیا یہ واقعی تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے؟

منگل 16 اپریل 2024ء
آصف محمود
پانچ جماعتی اتحاد نے اپنی تحریک کا نام ـ ’ تحریک تحفظ آئینـ ‘ رکھا ہے اور میرے جیسا طالب علم بیٹھا سوچ رہا ہے کیا نومولود آئین دوستوں کی اس صف بندی کا مقصد واقعی آئین کا تحفظ ہے؟سیاسی جماعتیں سیاست ضرور کریں کہ یہ ان کا حق ہے لیکن تحفظ آئین جیسے خوش نما نعرے سن کر پروین شاکریاد آ جاتی ہیں کہ یہ نئے خواب خوش نما ضرور ہوں گے لیکن کیا کریں تمہارے اعتبار کا موسم گزر چکا ہے۔ جن حضرات نے تحریک تحفظ آئین کے جلسے سے خطاب فرمایا ، سوال یہ ہے کہ ان میں
مزید پڑھیے


شْتر بے مہار سوشل میڈیا !!

پیر 15 اپریل 2024ء
ڈاکٹر جام سجاد
بہاولنگر واقعہ پر بہت کچھ لکھا جا رہا ہے۔ روایتی میڈیا (اخبار اور ٹیلی ویژن) نے قدرے احتیاط سے کام لیا ہے مگر سوشل میڈیا نے اِس واقعہ کو جس انداز میں پیش کیا ہے اْس سے ہیجان انگیزی پیدا ہوئی ہے۔ ہر دوسرا آدمی اِسی پہ بحث کررہا ہے کہ شاید دو ریاستی اداروں کے درمیان تصادم کی فضاء پیدا ہوگئی ہے۔ سوشل میڈیا کی شر انگیزی نے کالعدم تنظیموں اور دیگر ملک دشمن عناصر کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ دو ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی بجائے دراڑ پیدا کر سکیں۔ اچھا
مزید پڑھیے


لاقانونیت کا شکار انٹرنیشنل ائیرپورٹ

پیر 15 اپریل 2024ء
ملک محمد سلمان
گزشتہ دنوں کراچی ائیرپورٹ پروالد سے الوداعی ملاقات کیلئے فرط جذبات میں بھاگ کر سکیورٹی حدود میں داخل ہونے والی ننھی بچی کو بالوں سے پکڑ کر دھکا دینے والے اے ایس ایف کے سب انسپکٹر سبحان کی نوکری سے برخاستگی خوش آئند اور اے ایس ایف کی بلا رعایت اور تعطل خود احتسابی کی اچھی مثال ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے ایس ایف ائیرپورٹ سکیورٹی کے تحفظ کی ضامن ڈسپلن فورس ہیں اور اس سے قبل اے ایس ایف کی بد انتظامی کا کوئی ایسا واقعہ رپورٹ نہیں ہوا۔اس کے برعکس روزانہ کی بنیاد پراختیارات
مزید پڑھیے


ہمارے علاقے کا گورنر

پیر 15 اپریل 2024ء
اقتدارجاوید
ہمارا " وطن" دریائے جہلم کے دائیں کنارے پر واقع ہے اور سعدی کا رکناباد یعنی ہمارا بادشاہ پور عین دریا پر آباد ہے۔کبھی ہمارا وطن ضلع شاہ پور کی حدود میں آتا تھا۔ بچپن میں ہمارے گھر کے سامنے نصب سنگ ِمیل پر " شاہ پور 58 میل" لکھا ہوا تھا۔اب وہ سنگ ِمیل بھی نہیں رہا اور ہمارا بادشاہ پور بھی ضلع شاہ پور اور ضلع گجرات سے ہوتا ہوا ضلع منڈی بہاؤالدین کی حدود میں آ گیا اور سابق ڈپٹی کمشنر سید افسر ساجد اور بابائے سیاست حاجی محمد افضل چن کی مہربانی سے ماڈل
مزید پڑھیے


عالمی مالیاتی ادارہ اور ہماری معیشت

پیر 15 اپریل 2024ء
ڈاکٹر احمد سلیم
گزشتہ کئی حکومتوں کی طرح موجودہ نئی قائم ہونے والی حکومت کے لیے بھی سب سے بڑا چیلنج ’’ معیشت ‘‘ ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران اخباری رپوٹوں کے مطابق اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں پانچ بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ دوسری جانب ایک اور رپوٹ کے مطابق عالمی مالیتی ادارے(IMF)کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تین ارب ڈالر کے ’’ سٹینڈ بائی ایگریمنٹ‘‘ کے لیے بات چیت حتمی نتیجے پر پہنچنے والی ہے۔ ساتھ ہی انہو ں نے کچھ چیزوں کی نشاندہی
مزید پڑھیے


غربت میں ڈوبی قوم اور حکومت کے اخراجات !

پیر 15 اپریل 2024ء
افتخار حسین شاہ
ورلڈ بینک ( World Bank ) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی چالیس فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ۔ ورلڈ بینک ہی کی رپورٹ کے مطابق جن خاندانوں کی آمدن فی دن 3.65 ڈالر سے کم ہو تو وہ خاندان خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔3.65ڈالرسے مراد ہے 1015روپے فی دن ۔ آپ کے علم میں ہو گا کہ کسی بھی خاندان کا ہر فرد تو کماتا نہیں ہے ، سو ا یسے پورے خاندان کو مبلغ تیس ہزار پانچ سو روپے میں پورا مہینہ گزارنا ہو تا ہے
مزید پڑھیے


’’پاکستان میں زیتون کی کاشت‘‘

پیر 15 اپریل 2024ء
اشرف شریف
شبیر سومرو سے پہلا تعارف روزنامہ نئی بات میں ہوا۔ بطور ڈپٹی ایڈیٹر میں دیگر شہروں کے ایڈیٹرز اور میگزین ایڈیٹرز سے روزانہ بات کرتا۔شبیر سومرو کراچی سٹیشن پر میگزین ایڈیٹر تھے۔ منفرد موضوعات پر فیچر بھیجا کرتے۔ روزنامہ 92نیوز شروع ہوا تو برادرم عامر خاکوانی نے کراچی سے شبیر سومرو کو میگزین میں ساتھی بنا لیا۔ یوں ہم دونوں ایک بار پھر ایک ہی ادارے میں کام کر رہے ہیں۔ باغبانی میرا آبائی کام ہے۔ اپنے بزرگوں کے تجربات کو میں مضامین اور کتابی صورت میں جمع کرتا رہتا ہوں۔ چار پانچ برس گزرے ہم نے ایک تجربہ کیا۔ کوہاٹ
مزید پڑھیے


سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
ائیرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔ملوث افسر سب انسپکٹر سبحان کے خلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی جاری ہے۔ دوسرے واقعہ میںکراچی سے پنجاب جانے والی ملت ایکسپریس میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار نے ضمانت کروالی ہے۔دو واقعات چھٹیوں کے دنوں میں ہوئے ہیں جو سوشل میڈیا کی زینت بننے کے بعد دونوں محکموں کے افسران کے لیے وبال جان بنے تو انھوں نے ان پر ایکشن لیا ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
مزید پڑھیے


پشین : چھ جماعتی اتحاد کی جارحانہ تحریک

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
چھ جماعتی اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے قائدین نے پشین میں جلسہ عام سے خطاب میںکہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی تحریک کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ آئین کا تحفظ اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد ہے۔ جمہوری نظام میں اپوزیشن کو اگلی حکومت تصور کیا جاتا ہیجس کا کام ہی حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنا ہوتا ہے۔ وطن عزیزمیں سیاسی قائدین کا یہ چلن رہا ہے کہ منتخب حکومت کے قیام کے فوراً بعد ہی حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے اپوزیشن احتجاج اور تحریک شروع کر دیتی رہی ہے۔بلوچستان مخصوص علاقائی صورتحال
مزید پڑھیے


ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ اور خطے میں کشیدگی

پیر 15 اپریل 2024ء
اداریہ
ایران نے دمشق میں اپنے سفارتخانے پر حملے کے جواب میں ہفتیکو رات گئے اسرائیل پر تین سو سے زائد میزائل اور خودکش ڈرونز کا حملہ کیا ہے۔اس حملے میں اسرائیل کا کوئی بڑا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم اس واقعہ نے پوری دنیا میں سنسنی پھیلا دی ہے۔ اسرائیلی کا کہنا ہے کہ اس کی حدود میں پہنچنے سے قبل ہی بیشتر میزائلوں اور ڈرونز کو ’ایرو‘ نامی فضائی دفاعی نظام اور خطے میں موجود اتحادیوں کی مدد سے ناکام بنا دیا ہے۔حملے کے بعدایران نے اسرائیل کو انتباہ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی حملے
مزید پڑھیے


گائوںمیں عید !

اتوار 14 اپریل 2024ء
امتیاز احمد تارڑ
ربع صدی ہوتی ہے۔ گائوں کو خیر آباد کہے ہوئے ،مگر دل ابھی تک وہی دھڑکتا ہے ،اس وجہ سے نہیں کہ وہاںزندگی سستی ہے بلکہ اس وجہ سے کہ میرا خمیر اسی مٹی سے اٹھا ہے۔ خوبصورت پگڈنڈیاں، سہانی گلیاں، کشادہ سڑکیں اور بازاروں کے درودیوار میری پہلی محبت ہیں۔ پرائمری سکول کی تعلیم ڈیرہ ہاشم خاں میں ٹاٹ پر بیٹھ کر حاصل کی ۔اس وقت سکول کی چار دیوار نہ تھی ،گرمیوں کی تین ماہ کی چھٹیوں میں کانٹے دار چھاڑیوں کی باڑ کاٹ کر لانا فرض عین ہوا کرتا تھا تاکہ تین مہینے سکول میں کوئی جانور
مزید پڑھیے


کتابوں کی دنیا !

اتوار 14 اپریل 2024ء
سعدیہ قریشی
عرفان شہود کی کتاب پنجیری کی نثر پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ورڈز ورتھ کے الفاظ میں صرف شاعری ہی احساسات کا سپانٹینیس اظہار نہیں ہوتی بلکہ کبھی دریا کے بہاؤ جیسا بے ساختہ اظہار نثر میں کی صورت بھی وارد ہوسکتا ہے۔ پنجیری کی نثر ایک وارفتگی اور سرشاری کے عالم میں لکھی گئی ہے۔تخلیقی نثر کا یہ ذائقہ بالکل نیا ہے۔ یہ سفرانچے ترقی یافتہ ملکوں کی سہولتوں سے آراستہ جدید زندگیوں کا احوال نہیں بلکہ پاکستان کے شہروں، دیہاتوں کھیتوں, صحراؤں اور پہاڑوں میں کیے گئے سفر کا
مزید پڑھیے


راجناتھ سنگھ کے دعوے

اتوار 14 اپریل 2024ء
اشرف شریف
بھارت کے لوگوں کو احساس ہونے لگا ہے کہ ان کی قیادت معاشی ترقی کا خواب دکھا کر ان کی پر امن شناخت مسخ کر چکی ہے۔کینیڈا ، امریکہ ،افغانستان اور پاکستان میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارت دہشت گردی کو سب سے بڑا سہولت کار بن چکا ہے،اس کے خارجہ تعلقات میں سکیورٹی کے نام پر دہشت گردانہ تعاون ایک سنجیدہ پہلو کے طور پر ابھر رہا ہے۔بھارت خطے کو تجارت، ٹیکنالوجی، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کی جگہ اپنی بڑھتی ہوئے جنگی صلاحیت اور ہمسائیہ ممالک میں مداخلت سے مفلوج کر رہا ہے۔برطانوی اخبار گارڈین کی حالیہ
مزید پڑھیے