رائے ونڈ(نامہ نگار)چیئرمین شکایات سیل وزیراعلیٰ پنجاب ملک اسد علی کھوکھرنے کہا کہ رائیونڈ مین بازار میں بلدیہ کی 156 د کانوں پر 21 سال سے قابض افراد کا یوم حساب آپہنچا ہے ۔ ن لیگی کالی بھیڑوں کو چن چن کر نکالیں گے ۔قابضین نے مسلم لیگ (ن) کی چھتر چھایہ میں جو موجیں لینی تھی لے لیں۔ اب شہر کی اس مشترکہ جائیداد کو سر عام نیلام کرکے نئے پاکستان کی ابتداء نیا رائیونڈ آباد کرنے سے کریں گے ۔ اس موقع پر سینئرصوبائی پی ٹی آئی رہنما ء رانا نثار راٹھ بھی موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ نئے رائیونڈ میں کسی کو بھتہ خوری کی اجازت نہ ہوگی۔