لاہور(نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں کالے ہرن کے شکار پر پابندی کے لیے دائر درخواست پر سماعت عدالت نے پنجاب حکومت اور کمیشن کے سربراہ سے کالے ہرن کے تحفظ کیلئے سفارشات طلب کرلیں ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی عدالت میں درخواست گزارشیراز ذکاکے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ کالے ہرن کے نسل کی بقا کیلئے حکومت اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے اور کالے ہرن کی نسل کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ عدالت نے پنجاب حکومت اور کمیشن کے سربراہ سے کالے ہرن کے تحفظ کیلئے سفارشات طلب کرتے ہوئے لاء افسر 17 جون کو کالے ہرن کے تحفظ کیلئے قائم کمیشن کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دے دیا۔