واشنگٹن( ویب ڈیسک) ایک گھوڑے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو کام سے بچنے کے لیے اپنے مالک کے سامنے ایسے اداکاری کرتا ہے کہ جیسے یہ مر گیا ہو۔ اس گھوڑے پر جب بھی کوئی سوار ہونے کی کوشش کرتا ہے تو وہ نیچے گِر جاتا ہے اور مرنے کی اداکاری کرتا ہے ۔ دیکھنے والے اِس کو دیکھ کر پریشان ہوجاتے ہیں کہ شاید یہ گھوڑا حقیقت میں مر رہا ہے لیکن پھر کچھ دیر بعد وہ گھوڑا اُٹھ کھڑا ہوتاہے ۔ جنگانگ نامی یہ گھوڑا نہایت ہی سُست اور کام چور ہے اور اِس کو یہ بالکل پسند نہیں کہ کوئی اِس کی پیٹھ پر بیٹھ کر سواری کرے ۔