لاہور( عمران راج )میرا کی اصل کہانی سامنے آگئی، شوبز میں کام نہ ملنے پر پریشان مایوسی کا شکار معروف اداکارہ میرا نے نمائندہ 92 نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو میں کہاہے کہ کسی بھی مینٹل ہسپتال میں نہیں امریکہ میں اپنے سسرال میں موجود ہوں انہوں نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلافجھوٹی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں ، والدہ کا ویڈیو بیان غلط فہمی کی بنا پر سامنے آیا جس کی وجہ سے تمام میڈیا میں بے بنیاد خبریں چل رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ مجھے کام نہیں دیا جارہا ،رمضان ٹرانسمیشن سے بھی کٹ کیا ،، میری فلم باجی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی، اس کے باوجود شوبز میں میرے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں ، میں ڈپریشن کا شکار ہوگئی ہوں،چند دن بعد وطن واپس آجاؤں گی، ا نہوں نے 92 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27مارچ کو دبئی سے نیویارک پہنچیں، میرے سسر راجا خالد پرویز نے ویکسین لگوانے کا انتظام کیا،نیویارک کے بروکلین ہسپتال سے ویکسین لگوائی ہے ۔دوسری جانب معروف اداکارعمران عباس نے پوسٹ میں کہا کہ میرا نے مجھے فون کر کے تمام میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ واضح کرنے کیلئے کہا کہ وہ بالکل صحتمند ہیں اور ان کی ذہنی حالت بھی ٹھیک ہے ، کسی کو ذہنی بیمار کہنا ایک گھٹیا مذاق ہے ، مذاق اْڑائے جانے والا شخص اس مذاق کے بعد اپنی ذہنی حالت کھو سکتا ہے ۔