لاہور (اپنے رپورٹر سے ) دریائے راوی کے سنگ صدیوں پرانی خوبصورت یادگار کامران کی بارہ دری کی مزید تزئین و آرائش کیلئے پی ایچ اے لاہور ہیڈ آفس میں عہدیداران کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مشیر وزیر اعلی پنجاب آصف محمود نے کی اس موقع پر، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہورغلام فرید، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون 4 محمدتحسین، کمشنر آصف بلال لودھی، ڈپٹی کمشنر، ڈی جی آرکیالوجی، ایم ڈی واسا، ڈائریکٹر انجینئرنگ پی ایچ اے لاہور ایم ڈی، ایم ڈی ٹوریزم، لاہور ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر عہدیداران کی شرکت کی۔