کابل( آن لائن ،92نیوز رپورٹ ،مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں فائرنگ سے سپریم کورٹ کی 2 خواتین جج ہلاک ایک زخمی ہوگئی ۔ خواتین ججوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ عدالت آرہی تھیں‘ڈرائیوربھی زخمی ہوا جبکہ حملہ آور فرار ہوگئے ،اعلیٰ شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کے رجحان سے کابل میں خوف اور انتشار کی فضا ہے ،ترجمان دفترخارجہ نے اپنی مذمتی بیان میں کہاکہ یہ دہشتگردی کی وحشیانہ کارروائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔92نیوز رپورٹ کے مطابق افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کی جج سمیت 2 خواتین جاں بحق اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،افغان میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والی دوسری خاتون وزارت تعلیم کی اعلیٰ افسر تھیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی،سکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعے کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے قبول نہیں کی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور نے قلعہ فتح اللہ علاقے میں گاڑی کو روک کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 خواتین زخمی ہوگئیں، اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 خواتین ہلاک ہوگئیں۔