لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکار و کامیڈین غفار لہری شوبز سے دور نہ رہ سکے ،ویب چیینلز کو انٹرویوز دینے کا سلسلہ جاری،ایک ملاقات کے دوران غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اپنا کاروبار شروع کرنیکا اعلان کیا تھا مگر اس کے بعد اداکار و ہدایتکار عثمان پیرزادہ نے انہیں شوبز سوگرمیاں جاری رکھنے کا کہاتھا جس پر چند دنوں سے وہ سوشل میڈیا اور ویب چینلز پردوبارہ ایکٹو ہوئے ہیں۔