کامونکے (نامہ نگار)مقدمے بازی کی رنجش پر آٹھ افراد نے ڈیرے پر بیٹھے دوستوں پر فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں ٹھٹھہ راؤ کے ناصر علی اور رفاقت علی عرف رنگو وغیرہ میں مقدمے بازی چل رہی ہے ۔گزشتہ رات ناصر علی اپنے ڈیرے پر دوستوں کرامت علی،عرفان احمد،وحید علی،عامر شیر،جعفر علی اور نذیر احمد کے ہمراہ موجود تھا کہ رفاقت عرف رنگو نے شیراز احمد،تجمل عرف کالو،زکریا ،شان علی اور تین نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے ڈیرے پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔جس پر ڈیرے میں موجود افراد نے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں جبکہ فائرنگ سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔