لاہور(کلچرل رپورٹر)مشہور جملے ’’ گھبرانا نہیں ہے ’’ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور مختصر دورانیے کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے ۔ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ فلم میں سینئر اداکار سہیل احمد نے صبا قمر کے والد کا کردار ادا کیا ہے جو کہ سرکاری افسر ہوتے ہیں مگر ریٹائرمنٹ کے بعد ان کے دو ہی خواب ہوتے ہیں کہ ایک تو ان کا اپنا گھر ہو اور دوسرا ان کی اکلوتی جوان بیٹی کی شادی ہوجائے ۔