اسلام آباد( آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام کے خلاف سائبر مافیا متحرک ہوگیا اور ویب سائٹ ہیک کیلئے مختلف ممالک سے سائبر حملوں کی کوششیں کی گئی ، بھارت سے پروگرام کیخلاف 1 لاکھ 78ہزارسائبر حملے کئے گئے ۔حکام کے مطابق تین دن میں66 لاکھ افراد نے کامیاب جوان پروگرام کی ویب سائٹ کا وزٹ کیا ، کامیاب جوان پروگرام پر اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سائبرحملے کئے گئے اور تمام سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔این ٹی سی حکام نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کو آگاہ کردیا ، جس کے بعد عثمان ڈار نے این ٹی سی میں قائم سکیورٹی کا ہنگامی دورہ کیا ۔