کراچی(نیٹ نیوز)سینئر اداکار عدنان صدیقی نے اپنی سب سے بڑی صاحبزادی مریم کو سولہویں سالگرہ پر خوبصورت پیغام دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پوری زندگی عاجزی اور محبت کا دامن نہ چھوڑیں۔اداکار نے انسٹاگرام پر سب سے بڑی صاحبزادی مریم کی 16 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے جہاں مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا، وہیں ان کے لیے لمبی چوڑی پوسٹ بھی لکھ ڈالی۔انہوں نے ویڈیو میں بیٹی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا مجھے افسوس ہے کہ میں سولہویں سالگرہ کے موقع پر ان کے ساتھ موجود نہیں تاہم میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہوں گا، اب آپ ایک سمجھدار خاتون بن چکی ہیں۔ زندگی میں بہت سارے مواقع ایسے آئیں گے جب آپ پریشان ہوجائیں گی کہ زندگی ان کے ساتھ کیا کر رہی ہے تاہم اسی زندگی میں ایسے لمحات بھی آئیں گے وہ سمجھ نہیں پائیں گی کہ زندگی انہیں اتنے اچھے مواقع کیوں دے رہی ہے ۔زندگی ایک رولر کوسٹر کی طرح ہے اور یہ سمجھ کر آگے بڑھنا ہوگا کہ اس میں دکھ اور سکھ شامل ہیں۔ناکامیوں پر کبھی مایوس نہ ہوں اور کامیابیوں اور خوشیوں پر کبھی غرور نہ کریں۔ آگے بڑھیں، تمام فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور زندگی کے مسائل اور ناکامیوں پر کبھی مایوس نہ ہو۔