لاہور(کر ائم رپورٹر ) کاہنہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے بھابھی کو گولی مار کر زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے دھوپ سڑی کے رہائشی سلیم کا اپنی بھابھی سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا گزشتہ روز تلخ کلامی پر سلیم نے شازیہ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہوگیا پولیس نے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا۔