لاہور( سپیشل رپورٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے کارروائی کرتے ہوئے 15سالہ مغویہ بازیاب کو بازیاب کروا کر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم وقار اور شہزاد حقیقی بھائی ہیں جو مغویہ کوورغلا کر اپنے ساتھ شیخوپورہ لے گئے تھے ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے مغویہ کوشیخوپورہ سے بازیاب کرا کر والدین کے سپرد کر دیا، ورثا نے تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر ا رکھا تھا۔