لاہور(اپنے رپورٹر سے ) کاہنہ فلائی اوور کے ٹال ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔ پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت بنائے گئے اس فلائی اوور کے کنٹریکٹر نے کار جیپ کا ٹال ٹیکس 30سے بڑھا کر 40، ویگن پک اپ کا 65سے 85 او ر کوسٹر کا 70سے 95روپے کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ سیل کی منظوری کے بغیر ہی نرخوں فیس میں اضافہ کیا گیا۔