لاہور، وہاڑی، گجرات، فاروق آباد ( سپیشل رپورٹر، ڈسٹرکٹ رپورٹرز، نامہ نگار) کاہنہ سے 25 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوگئی، اللہ رکھا کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے نعش گندے پانی کے جوہڑ میں پھینک دی، راہگیروں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دیدی، وہاڑی میں تھانہ فتح شاہ کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو قتل کردیا گیا، ورثا نے لاش بوریوالہ روڑ پہ رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا، چک نمبر 469 ای بی کے قریب رات گے دوران ڈکیتی ڈاکوؤں نے سجاد حسین کو قتل کردیا ، فاروق آباد کے گاؤ ں مکی 460 میں سعودیہ پلٹ 24 سالہ نوجوان کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا، رانا بشارت نے گاؤں کے باہر ٹھیکے پر اراضی لے رکھی تھی، ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب وہ اپنے چھوٹے بھائی رانا طارق کیساتھ پانی لگانے آیا تھا ، دو نامعلوم افراد نے روک لیا، ملزمان نے طارق کو ایک طرف کھڑا کر کے اس کے سامنے بشارت کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، گجرات جیل سے قتل کے مقدمہ سے بری لالہ موسی کے رہائشی نوجوان کو مخالفین نے گولیاں مار کر قتل کر دیا، لالہ موسی کے علاقہ پرانی چونگی کے قریب قصبہ محلہ کا رہائشی وحید بھٹی اپنے دوست شہباز کیساتھ گھر آرہا تھا، بائیک سوار افراد نے فائرنگ کردی، وحید ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔