لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسٹار کائنات رانا اور سکندر خا ن اپنی نئی پنجابی فلم ’’لکھی ‘‘کی شوٹنگز کا آغاز 15 ستمبر سے کرینگے ۔ کائنات رانا نے بتایاکہ لکھی پنجاب کا ایک سچا واقعہ ہے جس کی کہانی سونیا الیاس کی لکھی ہوئی ہے اس کی پروڈیوسر میں اورراشد جٹ ہوں گے اور اس کی ڈائریکشن فلمسٹار و ہدایتکار سکندر خان دینگے ۔کائنات رانا نے کہاکہ اس میں لکھی کا ٹائٹل رول میں کررہی ہوں اور میرے مقابل ہیرو کا کردار سکندر خان کررہے ہیں۔ ہدایتکار و اداکار سکندر خان نے بتایاکہ لکھی یہ ایک سچی کہانی پر مبنی فلم ہے۔