نیویارک (شوبز ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کا اعزاز رکھنے والے معروف کانز فلم فیسٹول کی انتظامیہ نے کچھ دن قبل 20 مارچ کو کرونا وائرس کی وجہ سے فلم کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تقریباً تین ہفتوں تک جاری رہنے والے فیسٹول کا انعقاد رواں برس 12 سے 23 مئی تک ہونا تھا۔کانز فلم فیسٹیول کو مؤخر کیے جانے کے بعد فلم انتظامیہ نے فیسٹول کی جگہ کو عارضی طور پر فرانس کے بے گھر افراد کے عارضی مسکن میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب انتظامیہ نے جگہ کو عارضی رہائشگاہ میں تبدیل کردیا۔