اسلام کوٹ (نامہ نگار )پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ لاڑکانہ الیکشن میں ہار پر پچھتاوا نہیں، تھر کے ریتیلی ٹیلوں کے اندر اللہ پاک نے خزانہ رکھا ہے ، آج تھر کو دنیا جانتی ہے ، انقلاب شروع ہوچکا،23اکتومبر کو اسلام کوٹ میں بلاول کی قیادت میں ہزاروں تھری باشندے نیازی حکومت سے بیزاری کا اعلان کرینگے ۔ یہ بات انہوں نے جلسے کیلئے منتخب کیے گئے گراؤنڈ کا جائزہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے روڈ کسی سپر ہائی وے سے کم نہیں، تھر بدل چکا،تھر کو یونیورسٹی کیمپس دے رہے ہیں جہاں سے تھر کے نوجوان انجینئر بنیں گے ۔