لاہور، چونیاں (کر ائم رپورٹر )کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے مزاحمت پر پانچ بچوں کی ماں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور نقدی اور زیورات چھین کر فرار ہوگئے ، کاہنہ کے علاقہ نوہارنی میں مقتولہ سمیرا پروین اپنے خاوند شہزاد کے ساتھ گھر واپس آرہی تھی دو ڈاکو ؤں نے گن پوائنٹ پر میاں بیوی سے 76 ہزار روپے اور زیورات چھین لیے ،مزاحمت کرنے پر خاتون کو گولی مار کر فرار ہو گئے ، سمیرا جاں بحق ہوگئی، پتوکی میں بھی نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا، , پتوکی ھلہ روڈ پربوتلوں کی ایجنسی پر 3 ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کی، امین اور اس کے دو بیٹوں نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤ ں نے فائرنگ کردی، امین جاں بحق ہوگیا، ایک بیٹا عظیم زخمی ہوگیا، ڈاکو فرار ہوگئے جسے پتوکی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا عید قربان سے قبل لاہور میں ڈکیتی وارداتیں بڑھ گئیں، بے لگام ڈاکوؤں نے 3 گھنٹوں کے دوران 10 سے زائد وارداتیں کر ڈالیں، ہنجروال، شیراکوٹ اور اسلام پورہ کے علاقوں میں شہری لٹ گئے ، ڈاکو ہنجروال میں 10 لاکھ، شیراکوٹ میں 3 لاکھ کے زیورات اور اسلام پورہ میں 70 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے ، شہر میں قربانی کے جانور چوری ہونے کی وارداتیں بھی منظرِ عام پر آئی ہیں ، متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا گیا، ڈیفنس بی کے علاقے میں کا مر ان کے اہل خانہ کو یر غمال بنا کر تین ڈاکو2لاکھ 30ہزارکی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے ، مصری شاہ میں بابر محمود کے گھر سے 3 ڈاکوؤں نے 2 لاکھ 40 ہزار، مسلم ٹاؤن کے یاسر کے گھر سے 2 ڈاکو ایک لاکھ 40 ہزار، بھاٹی گیٹ کے ندیم کے گھر سے 2 ڈاکو 2 لاکھ 10 ہزار، جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے قیصر سے 80 ہزار مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی سامان لوٹا۔با غبا نپو رہ میں چو دھر ی رفیق سے 90ہزار ،شفیق آ با د میں شہز اد سے 70ہزار ، سمن آ با د میں فیصل سے 95ہزار ،شا ہد رہ میں شہبا زسے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،نو اب ٹا ئو ن میں زاہدسے 90ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لیا گیا، ما ڈل ٹا ئو ن اورسمن آ با د سے گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ، گلشن اقبال ، ڈیفنس سی ، نشتر کالونی ، سبزی منڈی ، لٹن روڈ اورمصر ی شا ہ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔