نیویارک(نیٹ نیوز)امریکی گلوکارہ چیر نے کہا ہے کہ پاکستان سے کمبوڈیا منتقل ہونے والا ہاتھی ’’کاون‘‘ اب ایک قیدی نہیں بلکہ ہاتھی کی طرح کی زندگی گزارے گا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چیر نے کاون کی کمبوڈیا منتقلی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہاتھی کو چند سال بعد دوبارہ دیکھنے آئیں گی۔گلوکارہ چیر نے کمبوڈین زو حکام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے لوگ زیادہ محبت کرنے اور جانوروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔واضح رہے کہ کاون کو جہاں رکھا گیا وہ جنگل 25 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور وہاں پر مجموعی طور پر 600 ہاتھی موجود ہیں۔