لندن(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ میں سسیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو لیجنڈری کرکٹر عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے ۔26سالہ میر حمزہ نے رائل لندن ون ڈے کپ کے ساؤتھ گروپ میں سر ے کاؤنٹی کے خلاف سسیکس کے لیے اپنے ون ڈے ڈیبیو پر9اوورز میں43رنز دے کر4وکٹیں حاصل کیں،یہ کسی بھی باؤلر کی جانب سے سسیکس کی جانب سے ون ڈے ڈیبیو پر بہترین باؤلنگ پرفارمنس ہے ،سرے ن274رنز سکور کیے ۔سسیکس کاؤنٹی نے مطلوبہ ہدف 48.1 اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔