کراچی( کامرس رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر دانش خان، سینیئر نائب صدر فراز الرحمن اور نائب صدر ماہین سلمان نے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ کی جانب سے شہر میں صفائی ستھرائی اور نجی فرمز کی کارکردگی بہتر بنانے کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا ہے ۔ صدر دانش خان کا کہنا تھا کہ نظام میں بہتری کے لیے ذمہ داران کی جواب دہی ضروری ہوتی ہے ، ناقص کارکردگی کی بناء پر چیف سیکریٹری نے نجی کمپنی کے معاہدے میں منسوخی کے احکامات جاری کئے ہیں جو اس سمت میں درست قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نجی کمپنیوں کے معاہدوں اور ادائیگیوں کو کارکردگی سے مشروط کرنا احسن اقدام ہے ۔