سڈنی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں میزبانی اور کمنٹری کے فرائض سر انجام دینے والی ایرن ہالینڈ کو قرنطینہ میں ایک ہفتہ مکمل ہوگیا ۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ مجھے گھر میں قید ہوئے سات دن ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 7 دن پہلے میںپاکستان سپر لیگ کے فائنل کی تیاری کر رہی تھی اور کہاں مجھے آج قرنطینہ میں ایک ہفتہ مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں میزبانی ابھی تک انجوائے کر رہی ہوں۔یاد رہے کہ ایرن آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ کی منگیتر بھی ہیں۔