واشنگٹن (ویب ڈیسک) 64کھلاڑیوں نے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر شاندار اسٹنٹ پیش کر کے عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔اِن جانبازوں نے ایڈونچر کا شوق پورا کرنے اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرنے کیلئے امریکی ریاست ایریزونا کا انتخاب کیا۔ایڈونچر کے شوقین 64 خطروں کے کھلاڑیوں نے ایریزونا کے شہر ایلوئے میں تین مختلف جہازوں کے ذریعے ہزاروں فٹ آسمان کی بلندی پر پہنچے اور جہازوں سے ایک ساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے دوران فضا ایک دوسرے کے ہاتھ تھام کر پھول کی شکل ترتیب دینے کا شاندار مظاہرہ کیا۔اس ایڈونچر کو خواب انجوائے کیا بلکہ دن کی روشنی سے سورج ڈھلنے اور رات کی تاریکی میں اسکائی ڈائیونگ کا نیاکارنامہ پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔