لاہور (شوبز ڈیسک)اداکارہ زارا شیخ نے کہاکہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انہیں ہدایت کار وجاہت رئوف اور شازیہ وجاہت کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دورا ن اپنے پہلی نئی ڈرا مہ سیریل "رقص بسمل" بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس ڈرامے میں ان کا کردار کافی گلیمرس ہے اور شائقین ان کے کردار سے اس ڈرامے کے اختتام تک محظوظ ہوں گے ۔ زارا شیخ اس ڈرامے میں اداکار عمرا ن اشرف اور سارہ خان کے ہمراہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔