مکرمی !بھارت نے ہمیشہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ،عام شہریوں کی جانیں لیں ،پھربھارت نے جوبل370اور35Aپیش کیا ہے جس کے مطابق بھارتی نہ تومقبوضہ کشمیرمیں شہریت لے سکتا ہے اورنہ ہی جائیدادلے سکتا ہے اس کے منسوخی کے بعدوہ کشمیری شہریت اور جائیدادیں بناکرآسانی سے کشمیرپرقبضہ کرسکتے ہیں ۔ بھارت نے اتنے گھنائونے کام کیے تواقوام متحدہ کی قراردادوں کی کیاحیثیت رہ جاتی ہے؟ پاکستان اپنی بہترسفارتکاری کے ذریعے اس بڑے چیلنج سے نمٹ سکتا ہے۔ پاکستان اورکشمیر کا ایک ہی نعرہ ہے ’’لاالہ الااللہ‘‘ جس کی وجہ سے ہماراکشمیرسے پکارشتہ ہے اورہم انہیں تنہانہیں چھوڑسکتے۔ (علی جان)