مکرمی !کراچی ایک میٹروپولیٹن شہر ہے۔ پاکستان کی 70 فیصد کمائی کا حصہ اسی شہر سے جاتا ہے۔ اس شہر کے لوگوں کیلئے جا بجا شاپنگ مالز تو کھل رہے ہیں لیکن شہریوں کے شعور و آگاہی کیلئے کتب خانوں کی اہمیت اپنی جگہ بجا ہے،جس کے فقدان کی طرف میں اربابِ اختیار کی توجہ مبذول کروانا چاہتی ہوں۔ اگر ہم نوجوان نسل کی تربیت کرنا چاہتے ہیں تو ان کو ایسے مواقع فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ موبائل گیمز اور غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کتب خانوں کو جگہ جگہ قائم کرکے نوجوانوں کی دسترس میں پہنچانے کیلئے سنجیدگی سے کام کیا جائے۔ (سیدہ رمیصاء پرویز،کراچی )