کراچی(نیٹ نیوز)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے کامیاب ڈرامے 'تنہائیاں' میں کام کرنے والے معروف اداکار عامر حتمی انتقال کرگئے ۔ان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی البتہ انتقال کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی۔فی فی ہارون نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ 'بہت دکھ کے ساتھ میں عامر حتمی کے انتقال کی خبر سب کے ساتھ شیئر کررہی ہوں، انہوں نے تنہائیاں ڈرامے مین شہناز شیخ کے مدمقابل کام کیا تھا جو سب کو یاد رہے گا۔انہوں نے مزید لکھا کہ عامر کو ہمیشہ ایک ٹیلنٹڈ ماڈل اور اداکار کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔یاد رہے کہ 1985 میں سامنے آنے والا کامیاب ڈراما تنہائیاں دو بہنوں کی کہانی پر مبنی تھا۔اس ڈرامے میں عامر حتمی نے سعد سلمان نامی کردار نبھایا تھا۔ڈرامے میں عامر حتمی اور شہناز شیخ کے کردار نے مل کر گارمنٹ فیکٹری شروع کرنے کا ارادہ کیا تاکہ شہناز امیر ہوکر اپنے والد کا گھر دوبارہ خرید سکیں۔ڈرامہ اس قدر مقبول ہوا کہ اس پی ٹی وی سمیت کئی چیلنز پر متعدد بار نشر کیا جاچکا ہے ۔