کراچی(نیٹ نیوز)آغا خان یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی میں کورونا کے 10 میں سے 9 مریضوں میں کوئی علامت نہیں پائی جاتی۔یونیورسٹی نے اس تحقیق میں اپریل سے جون کے درمیان شہر کے مختلف علاقوں میں وائرس کے زیادہ اور کم تناسب سے منتقلی کا جائزہ لیا ۔تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ 95 فیصد افراد جن میں خون کا ٹیسٹ (اینٹی باڈیز ٹیسٹ) مثبت آیا ، میں کھانسی، بخار یا گلہ خراب جیسی کوئی علامات نہیں پائی گئیں،آسان الفاظ میں اگر کہا جائے تو ان مریضوں نے کورونا وائرس کی کوئی علامات کبھی محسوس نہیں کی۔تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بغیر علامات والے کورونا کیسز کی تعداد دنیا بھر سے کہیں زیادہ ہے ۔