لندن (نیٹ نیوز) شہزادہ ولیم ا ور کیٹ مڈلٹن نے اپنے بچے شہزادہ جارج کی خوشی کیلئے شاہی روایت توڑنے کا ارادہ کر لیا ہے ۔شاہی اصولوں کے مطابق شاہی خاندان کے بچوں کو 8 سال سے 13 سال کی عمر تک بورڈنگ سکول میں تعلیم حاصل کرنا ہوتی ہے ، پرنس ہیری اور و لیم نے بھی بورڈنگ سکول ’لڈگروو سکول‘ میں تعلیم حاصل کی تھی، شاہی سوانح نگار انگریڈ سیورڈ کے مطابق کیٹ اور ولیم کا بڑا بیٹا 22 جولائی کو 7 سال کا ہو جائے گا، دونوں شہزادہ جارج کو لندن کے پرائیویٹ سکول ’ تھامس بیٹرسی ‘ میں تعلیم دلوانے کے خواہش مند نظر آ تے ہیں ۔ انگریڈ سیورڈ کی جانب سے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے شاہی خاندان کو اس معاملے سے متعلق سوچنا پڑے گا ۔ کیٹ اور ولیم دونوں اس بات پر فیصلہ کریں گے کہ اُن کے بچے گھر سے دور رہنا چاہتے ہیں یا نہیں، جیسا کے ولیم اپنے بچپن میں ذہنی الجھنوں سے گزر چکے ہیں، اس لیے اُن کی نظر میں بچوں کی ذہنی صحت بہت معنی رکھتی ہے ۔