واشنگٹن(این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ کْرد ہمارے بھائی ہیں تاہم عام طور پر اس نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ہے ۔ امر یکہ کے دورہ کے دوران ترکی کے صدرر نے کہا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سمیت بعض حکام کی طرف سے کر دکے نام سے پکارا جانے والا گروپ اصل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم ہے ، ترکی اصل کردوں کواپنے بھائیوں کی طرح دیکھتا ہے اور یہی نہیں بلکہ ترکی سب سے زیادہ کرد آبادی رکھنے والا ملک ہے تاہم جسے سب کر کہتے ہیں وہ اصل میں عام شہری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد تنظیم ہے ۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ شام کی سرحد پر متوقع سیف زون میں 2 سال کے دوران 10 لاکھ مہاجرین کو رکھنے کا منصوبہ تیار ہے ۔