کرائسٹ چرچ(صباح نیوز) نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں اندھا دھند فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے آسٹریلوی حملہ آور کو 24 اگست کو سزائے موت دی جائے گی، نیوزی لینڈ کی عدالت عالیہ کے جج جسٹس کیمرون مینڈر نے مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن ٹارنٹ کو سزائے موت سناتے ہوئے پھانسی کی سزا کے لیے 24 اگست کی تاریخ مقرر کی ، تاخیر کی وجہ بتاتے ہوئے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا مساجد میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اس وقت نیوزی لینڈ میں موجود نہیں ہیں اور کورونا وبا کے باعث فوری طور پر واپس نہیں آ پا رہے ہیں، پراسیکیوٹر نے کہا اگر لواحقین کورونا وبا کی وجہ سے 24 اگست تک نیوزی لینڈ نہ پہنچ سکے تو مجرم کی پھانسی کے وقت ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لواحقین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا، برینٹن پر ر واں برس کے اوائل میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، 15 مارچ 2019 کو مسجد النور اور لِن ووڈ مسجد میں فائرنگ کی گئی تھی۔