لاہور(کلچرل رپور ٹر ) معروف ڈرامہ لکھاری، ڈائریکٹر اجوکا تھیٹر کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر شاہد محمود ندیم نے ڈاکٹر فوزیہ سعید کو پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل تعینات ہونے پر مبارک دی ہے اور کہا ہے کہ فوزیہ سعید ثقافت اور فوک آرٹس کی ترقی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔ اْنہوں نے وفاقی وزیر شفقت محمود کا ڈی جی پی این سی اے کے لئے فوزیہ سعید کے انتخاب پر شکریہ ادا کیا ہے کہ فوزیہ سعید یقیناً پاکستانی فنون اور ثقافت کو پاکستان اور بیرون ملک ترقی میں اہم کردار ادا کرینگی۔