کراچی (سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کی درخواست مسترد کردی ،ضمانت مسترد ہونے پر ملزم وقاص اور جنید کمرہ عدالت سے فرارہوگئے ۔ ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں نامزد جنید اور وقاص عبوری ضمانت کی توثیق کیلیے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں پیش ہوئے ۔ اس موقع ہر عدالت نے ملزمان کی ٹوثیق کی درخواست مسترد کردی۔ملزمان ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم جنید کو سٹی کورٹ کے باہر رکشے میں فرار ہوتے ہوئے پولیس نے پکڑلیا اور ہتھکڑی بھی لگادی جبکہ دوسرا ملزم فرار ہو گیا۔ مدعی کے وکیل کے مطابق جنید کے وکلا نے جنید کو فرار کروایا تھا جبکہ جنید کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے مجھ سے ایک لاکھ روپے لئے ہیں۔ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا خودکشی کیس میں استعمال اسلحے کاعبوری چالان پیش کردیاگیا۔اسلحے کی فرانزک رپورٹ میں پستول قابل استعمال پایا گیا ہے ۔