اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)معروف مصنف اور ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر معید یوسف نے سٹریٹجک پالیسی پلاننگ سیل کے چیئرمین کا عہدہ سنبھال لیا۔ان کی تقرری پچھلے ماہ عمل میں لائی گئی تھی اس سیل کے قیام کا مقصد حکومت کی معاونت کیلئے ، تحقیق کو بروئے کار لا کر اہم قومی امور اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پالیسی تجاویز مرتب کرنا ہے ۔سیل کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر معید یوسف قومی سلامتی کمیٹی کے رکن بھی ہونگے ۔