لزبن (سپورٹس ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے ایک ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے ۔ پرتگالی فٹبالر نے 65 کروڑ ڈالر سے کھیل سے اور 35 کروڑ ڈالر اشتہار کی مد میں کمائے ۔ رونالڈو، مے ویدر اور ٹائیگر ووڈ کے بعد یہ اعزاز پانے والے تیسرے کھلاڑی بن چکے ہیں۔ پرتگالی فٹبالر کھیل کے میدان سے 1 ارب ڈالر کمانے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔فوربز میگزین کے مطابق 35 سالہ کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے 20 برس پر مشتمل کیرئیر میں 65 کروڑ ڈالر کھیل کے میدان سے کمائے جبکہ 35 کروڑ ڈالر اشتہارات کی مد میں حاصل کیے ۔ رونالڈو اس سے پہلے 2016ء اور 2017ء میں دنیا کے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال وہ کمائی کے لحاظ سے سوئس ٹینس سٹار روجر فیڈرر کے بعد دوسرے نمبر پر رہے ۔ادھر ایک اور خبر کے مطابق لاک ڈاؤن میں کھیلوں کے میدان تو ویران رہے لیکن کھلاڑی سوشل میڈیا پر اِن ایکشن رہے ۔ سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں میں کرسٹیانو رونالڈو آگے ، لیونل میسی دوسرے اور نیمار تیسرے نمبر پر رہے ، ٹاپ ٹین میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی شامل ہیں جنہیں چھٹی پوزیشن ملی۔