میامی(ویب ڈیسک)امریکی شہر میامی میں ایک کرین ڈرائیور نے ہوائی جہاز اڑانے کا شوق عجیب طرح سے پورا کیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔یہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کے اوپالوکا ایگزیکٹو ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ کرین ڈرائیور نے طیارے کو کرین کے پنجے میں پکڑ کر ہوا میں اس طرح گھمایا جیسے جہاز کو اڑا رہا ہو، اسے اس عمل میں اتنا مزا آیا کہ وہ بار بار جہاز کو ہوا میں گھماتا رہا۔معلوم ہوا کہ یہ چھوٹا جہاز ناکارہ ہو گیا تھا اور اسے تباہ کیا جانا تھا۔