مکرمی !پاکستان کے سب سے شہرکراچی کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہے کوئی پرسان حال نہیں لوگ پریشان ہیں ڈسٹرک سینٹرل ناظم آ باد گولیمار سے لیکر نئی کراچی تک کے مین روڈ، پارک، گلیاں،اسکول، کالج، پیدل بڑیج، لائبریریوں کی تباہ حالی سے لگ رہا ہے یہ شہر سندھ کا حصہ نہیں اور نہیں کوئی زمہ دارہے ۔ جبکہ کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دینا والا شہر ہے اس کے ساتھ یہ ظلم کہ کوئی جواب دے نہیں تمام اداروں کے اہلکار اپنی تنخواہیں مراعات حاصل کررہے ہیں دفتروں میں یاگھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں۔ عرصہ دراز سے یہاں کی سڑکیں گلیاں، بہت زیادہ خراب ہیں اورسیوریج کا پانی مسلسل بہتا رہتا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا چلنا مشکل ہوچکاہے بعض سڑکیں تو بند ہوگئی اور کچرے کا ڈھیر لگ چکا ہے بلڈرز مافیا اتنا طاقتور ہے کے تعمیرات کے دوران سڑکوں تک کو بند کردیا جاتاہے ۔ اس شہر کی تباہی وبربادی میں سندھ حکومت مکمل شریک ہے بھاری رشوتیں لیکر ناجائز تعمیرات کرائیں جاتی ہیں عدلیہ ان تعمیرات کا فوری نوٹس لے اور عوام کو نجات دلائے (عمران احمد سلفی کراچی)