بنگلورو، چنئی (این این آئی)بھارتی ریاست ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں مسلم طالبات کے حجاب پر پابندی کے بعد اب ضلع بنگلورو میں حجاب پہننے پر امتحانی مرکز کی ایک مسلم سپروائزر کو معطل کردیاگیا ہے ، نور فاطمہ نے نگرانی کے دوران حجاب پہن رکھا تھا۔دوسری طرف بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دیگر مذاہب ترک کر کے اسلام قبول کرنیوالے مسلمانوں نے افسوس ظاہر کیاہے کہ تامل ناڈو پبلک سروس کمیشن انہیں مخصوص کوٹے پر سرکاری ملازمتوں کیلئے درخواست دینے کی اجازت نہیں دے رہاہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نور فاطمہ ضلع کے علاقے راجہ جی نگر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات کی نگرانی کے دوران حجاب پہن رکھا تھا جس پر انہیں معطل کردیاگیا ہے ۔