زغرب(ویب ڈیسک) کروشیا سے متصل بحیرہ ایڈریاٹک میں ایک چھوٹے سے ویران جزیرے ’’بالژیناک‘‘ کو اگر اونچائی سے دیکھا جائے تو یوں لگتا ہے کہ جیسے کسی انسان کی انگلی کا نشان ہو اور اس پر بہت سارے فنگر پرنٹس بھی بنے ہوں۔اپنی اسی شکل کی وجہ سے یہ جزیرہ اپنے اصل نام کے بجائے ’فنگرپرنٹ جزیرہ‘ کے نام سے مشہور ہے ۔اونچائی سے دیکھنے پر یہاں نظر آنے والے نشانات دراصل وہ سفید پتھروں سے بنائی گئی ۔ جزیرے کا رقبہ صرف 0.14 مربع کلومیٹر جبکہ دیواروں کے جال کی مجموعی لمبائی تقریباً 23 کلومیٹر ہے ۔