مکرمی !پاکستان کا سب سے بڑاشہرآج کل نہ صرف گندگی سے دو چارہے بلکہ کے الیکٹرک سے ہونی والی اموات سے لوگوں کی حالت ناقابل بیان ہے۔شد ید گرمی میں کراچی میں بارشیں خوشی کا پیامبرہو تی ہیں وہاں کراچی کے شہری خوف زدہ ہو جاتے ہیں،کیوں کہ بارش کے بعد ہونے والی مشکلات ان کے لیے زحمت بن جاتی ہیں۔سٹرکیں دریا بن جاتی ہیں،سیوریج کا بد ترین نظام ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ پانی بھر جاتا ہے،گٹرلایئنیں پھٹ جاتی ہیں اور گٹرکا پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے۔ بجلی غائب ہو جاتی ہے اور ٹریفک جام کا مسئلہ الگ در پیش ہوتاہے۔میری اعلی حکام سے گزارش ہے کہ کراچی کو سیاست کی نظر سے نہیں انسانیت کی خاطرشہریوں کی ان مشکلات کو حل کریں جوکراچی کے شہریوں کا بنیادی حق ہے۔ (سبیکا معظم بقائی، کراچی)