کراچی(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کلین کراچی مہم مکمل ہونے تک نہیں رکیں گے ۔ انہوں نے این اے 254 یو سی 26 شفیق موڑ کے ایک نالے کی ویڈیو سماجی رابطیکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کو صاف کرو مہم جاری ہے ، پانچ روزقبل یہ نالہ کچرے سے بھرا ہوا تھا، اب اس کی حالت سب کے سامنے ہے ، ہم نے اس کی صفائی کر دی ، یہ کام سندھ حکومت نہیں بلکہ وزیرِ اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت اور کلین کراچی مہم کے اعلان کے بعد کیا جا رہا ہے ، سندھ حکومت نے ہمیشہ اوپر اوپر سے کچرا اٹھایا ہے ، ہم نالے کی صفائی اند ر گہرائی تک کر رہے ہیں اور کچرا ساتھ ہی ساتھ اٹھایا بھی جا رہا ہے ، سندھ حکومت نالوں کی صفائی کے بعد کچرا نہیں اٹھاتی۔ آؤکراچی صاف کریں مہم کیلئے تحریک انصاف،پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم میں فاصلے ختم ہوگئے ،وفاقی وزیرعلی زیدی،وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ،مئیرکراچی وسیم اخترایک دوسرے کیخلاف بیان بازی نہ کرنے پرمتفق ہوگئے ،علی زیدی نے وزیربلدیات سندھ ناصرشاہ اورمیئروسیم اخترکیساتھ اپنی ویڈیوشیئرکردی، جس سے انکے ساتھ صوبائی وزیربلدیات ناصرشاہ،میئرکراچی وسیم اخترانکی گاڑی کی عقبی سیٹ پرموجود ہیں،چارمنٹ کی ویڈیو میں علی زیدی کا کہنا ہے کہ آؤ کراچی صاف کریں مہم میں ہم سب ساتھ ہیں اورصفائی کے معاملے پرکوئی سیاست نہیں ہوگی۔